کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے پہلے ہی بھارتی ٹیم پر بجلیاں گر گئیں ۔۔۔ اہم کھلاڑی نے میدان چھوڑ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے اہم کھلاڑی اس بڑے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جس کی وضاحت مزید ٹویٹ کے ذریعے کی گئی۔تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اس بڑے ایونٹ سے باہر ہوگئے،

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیںرپورٹ کے مطابق بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھلایا گیا۔بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

متعلقہ خبریں