سب سے زیادہ انسٹاگرام پرفالو کی جانے والی پاکستانی شوبز شخصیات کون؟ بڑے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اداکارہ عائزہ خان پورے ملک میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جاتی ہیں۔ انسٹاگرام تمام سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز کی فہرست میں سرفہرست ہے کیونکہ مشہور شخصیات اسے کسی بھی دوسری ایپ سے زیادہ استعمال کرتی ہیں۔مشہور شخصیات کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد سے ان کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

1۔عائزہ خان:12.3 ملین فالورز کے ساتھ، عائزہ خان پورے ملک میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

2. ایمن منیب:ایمن منیب انسٹاگرام پر 10.8 ملین مداحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت ہیں

۔3. ماہرہ خان:ماہرہ خان 9.6 ملین فالورز کے ساتھ تیسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت ہیں ۔

4. منال خان: 9.5 ملین فالوورز کے ساتھ منال خان چوتھی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت ہیں۔

5. سجل علی:9.1 ملین فالوورز کے ساتھ سجل علی کا فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔

6. اقراء عزیز: 8.9 ملین فالوورز کے ساتھ اقراء عزیز فہرست میں چھٹی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت ہیں۔

7. ماورا حسین:ماورا حسین کے انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالورز ہیں۔

8. مایا علی:7.2 ملین فالورز کے ساتھ مایا علی آٹھویں نمبر پر ہیں

۔9. حرا مانی:7 ملین فالورز کے ساتھ حرا مانی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

10 عاطف اسلم:6.8 ملین فالورز کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم فہرست میں واحد مرد ہیں اور دسویں نمبر پر ہیں۔