ائیر پورٹ پر مداحوں نے کرینہ کپور کو گھیرلیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو ائیرپورٹ پر مداحوں نے گھیرلیا، کس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کرینہ کپور کو ائیرپورٹ پر چھوٹے بیٹے کے ساتھ دیکھا گیا، جسے ہی اداکارہ اپنی کار سے اتریں تو گارڈز ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔
اس ہی موقعے کا فائدہ اٹھا کر مداحوں نے اداکارہ کو گھیر لیا اور ساتھ بغیر اجازت سیلفی لینے کی کوشش کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے بغیر اجازت اداکارہ کے کندھے پر ہاتھ لگانے کی کوشش کی جس پر کرینہ کے ساتھ موجود شخص نے آگے بڑھ کر انہیں محفوظ رکھا۔
تاہم اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی بدتمیزی نہیں کی اور جلدی سے ائیرپورٹ میں داخل ہو گئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


اس سے قبل اداکارہ کرینہ کپور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کو دیکھ کر مداح حیران ہو گئے تھے۔
اداکارہ کی رنبیر کپور کی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں اداکارہ کے چہرے پر جھریاں تھیں اور وہ بوڑھی لگ رہی تھیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کیے گئے تھے۔ایک صارف نے کرینہ کی سیلفی پر لکھا کہ نیتو عمر میں آپ سے زیادہ چھوٹی لگ رہی ہیں۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کرینہ آپ بہت زیادہ بوڑھی نظر آرہی ہیں۔