میں ہر انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، حریم شاہ

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں ہر انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میں نے صرف تفریح کیلئے ویڈیو بنائی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہو اور عمران خان میرے وزیراعظم ہیں۔اقتدار سے جانے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نےعمران خان کو پہلے سے بھی زیادہ عزت دی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آرہی ہو یا نہیں یہ ابھی نہیں بتا سکتی۔حریم شاہ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے لوگ واپس آسکتے ہیں تو دوسروں کو بھی آنا چاہیے، لندن کی عدالتوں سےریلیف ملنے کے بعد بانی ایم کیو ایم کو بھی وطن واپس آنا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دو دفعہ مجھے کورٹ سے ریلیف ملا میں کچھ مسائل کی وجہ سے نہیں آسکی۔ مجھے ہر مشن میں کامیابی ملی ہے اللّٰہ نے کبھی ناکام نہیں کیا۔