حمزہ شہباز کا حکومت کی 3سالہ کارکردگی پر رد عمل سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت تین سال پورے ہونے پر خوشیاں منارہی ہے جبکہ ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت تین سال میں ساڑھے 5 فیصد والی ترقی کی شرح ایک فیصد پر لے آئی ہے جبکہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کا ہر 16 واں گھر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔ ترقی کرتی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، سبز باغ دکھانے کی حقیقت بھی سامنےآ گئی، کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آ ٹا، چینی، گوشت، دودھ، دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیا 50 فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکی ہیں جبکہ افراط زر 20 فیصد سے زائد ہو چکا۔