پی ٹی آئی سینیٹر سیف الله نیازی گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما سیف الله نیازی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے بیان میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا۔ پہلے بھی ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔