میگھن مارکل کا اصل نام کیا ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے برتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق ان کا اصل نام میگھن نہیں ہے۔میگھن مارکل جوکہ1981ء میں تھامس مارکل اور ڈوریا رگلینڈ کے ہاں پیدا ہوئی تھیں، ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پران کا نام ’ریچل میگھن مارکل‘ کا نام لکھوایا گیا تھا۔
ملکہ الزبتھ نے 2017ء میں جب اس شاہی شادی کے لیے اپنی رضامندی دی تو انہوں نے بھی بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں ڈچز آف سسیکس کے مکمل نام کا ذکر کیاتھا۔
ملکہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا گیا تھا کہ’میں اپنے سب سے پیارے پوتے شہزادہ ہیری چارلس البرٹ ڈیوڈ آف ویلز اور ریچل میگھن مارکل کے درمیان شادی کے معاہدے پر اپنی رضامندی کا اعلان کرتی ہوں‘۔اتفاق سے ٹی وی شو ’سوٹس‘ میں میگھن کے کردار کا نام بھی ’ریچل‘ ہی ہے۔
سیریز کے پروڈیوسر آرون کورش نے ریڈیو 4 کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ’میں نے یہ کردار اس وقت لکھنا شروع کیا جب 2017ء میں میگھن اور ہیری کی شادی کے بارے میں خبر منظر عام پر آئی‘۔اُنہوں نے بتایا کہ’ میں نے میگھن سے اس کے بارے میں کچھ نہیں پوچھا تھا‘۔وہ کہتے ہیں کہ انہیں ایک طرح کا فیصلہ کرنا تھا کیونکہ وہ مداخلت کرکے اس سے پوچھنا نہیں چاہتے تھے۔