مسلم لیگ ن کا پنجاب حکومت گرانے کا اعلان،کب تک صوبائی حکومت تبدیل ہوگی؟آج کی بڑی خبر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہےکہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کےحکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں گھر بننے شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوخیاں بھگارنے والے امریکا اور روس کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ مکر و فریب کرتے ہیں ، 5 ہزار کنال کا فارم ہاؤس بیچ دیں، کل راولپنڈی میں انتشار خان کا ایک فنکشن ہوا،
اس بندے کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے کہتا ہے میں نہیں تو ملک پر بم گرا دیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا، نہ پہلے کرنے دیا گیا تھا نہ اب کرنے دیا جائے گا، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا جائے، حالات یہ ہیں کہ اپنے ساتھیوں پر اعتماد نہیں، لوگوں سے حلف لے رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی جب کہ نومبر کے آخر یا دسمبر میں نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے۔