پاکستان

الیکشن کمیشن کا ضمنی اور کراچی بلدیاتی الیکشنز وقت پر کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن اور کراچی کے بلدیاتی انتخاب مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے ضمنی الیکشنز کے التوا سے متعلق خط پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 45 کرم کے سوا تمام قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست پر سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع او ر ڈی جی ملٹری آپریشنز کو طلب کیا تھا۔
ای سی پی نے اس حوالے سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی کو بھی طلب کیا۔حکومت نےقومی اور پنجاب اسمبلی کی 12اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی استدعا کررکھی تھی۔

متعلقہ خبریں