عامر سہیل اور سعید انور ٹوپیاں پہن کر بھارتی بولرز کو مارتے تھے، سلمان بٹ
لاہور (قدرت روزنامہ)کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی فاسٹ بولرز کی گیند میں رفتار نہیں ہوتی تھی، پاکستان کے سابق بیٹرز سعید انور اور عامر سہیل ان کو ہیلمٹ کے بغیر کھیلتے تھے۔یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ سعید انور اور عامر سہیل بھارتی بولرز کو ٹوپیاں پہن کر مارتے تھے، کیوں کہ اس وقت بھارتی بولرزکی اسپیڈ نہیں ہوتی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2013 سے کوئی سیریز نہیں کھیلی گئی ہے۔روایتی حریف بھارت اور پاکستان رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ میں 2 میچز کھیلے گئے تھے، گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ سپر مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا۔