3 بچوں کی ماں شوہر کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ لو ان ریلیشن میں رہنے لگی، یہ واقعہ کہاں پیش آیا ؟

اجمیر (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کی 3 بچوں کی ماں کو چورو ضلع کے ایک نوجوان سے پیار ہوگیا۔ نوجوان کے پیار میں ڈوبی 31 سالہ یہ خاتون اپنے شوہر اور 3 بچوں کو چھوڑ کر گھر سے بھاگ آئی اور عاشق کے ساتھ لو ان ریلیشن میں رہنے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون گزشتہ ماہ میکے جانے کا کہہ کر لاپتہ ہوگئی، جب تلاش کرنے پر بھی نہ ملی تو اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا جس نے خاتون کو ضلع چورو سے پکڑ لیا. خاتون ایک نوجوان کے ساتھ لو ان ریلیشن میں رہ رہی تھی.

خاتون کے مطابق اس کا شوہر شراب پی کر اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا جس کی وجہ سے اس نے گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا. وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے آشنا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے.