بائیڈن کا بیان حیران کن ہے، ہم ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بائیڈن کا بیان حیران کن ہے، ہم ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں . پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوبائیڈن کا بیان حیران کن ہے، امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم سے بات کی ہے .


وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کریں گے، پاکستان اپنی سالمیت کے لیے پرعزم ہے . انہوں نے کہا کہ ہمارے نیوکلیئر اثاثے انتہائی محفوظ ہیں، بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکورٹی ناقص ہے، امریکا اس پر بات کرے .
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی سیلاب کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، جب سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے ہماری آج تک ترجیح یہی معاملہ ہے . انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی اضلاع آج بھی پانی میں ہیں، کوشش ہے کہ ان کی بحالی کے لئے امداد اکٹھی کریں .
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر انفرا اسٹرکچر ہویا شہری آبادی بحالی کے کام کریں گے . انہوں نے مزید کہا کہ 16 اکتوبر کو کل ضمنی الیکشن ہورہا ہے اور یہ الیکشن بہت اہم ہے .

. .

متعلقہ خبریں