کراچی(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہاہے کہ وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونے سے ریاست لیک ہوئی ہے .
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ حالات مشکل ہیں مگر ہمیں بہتری کی جانب پیش رفت کرنا ہے، ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں متفق ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے .
شبر زیدی نے کہا کہ سیاسی قیادت دس سال کی معاشی پالیسی پر اتفاق کرے . چین، ترکی سمیت فری ٹریڈ پالیسی ختم کی جائے . انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری نہیں ریاست نقصان میں جا رہی ہے، ریاست موجودہ صورت حال میں آگے نہیں بڑھ سکتی . شبر زیدی نے کہا کہ 1970 کی طرح ایک شفاف الیکشن ناگزیر ہے .
. .