پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر کے برابر درجہ دینے کی منظوری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو وفاقی وزیر کے برابر درجہ دینے کی منظوری دیدی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو وفاقی وزیر کے برابر درجہ دینے کی منظوری دیدی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان کو وفاقی وزیر کے برابر سکیورٹی پروٹوکول دیا جائے گا ۔