بھارتی کرکٹر روہت شرما پاکستان ٹیم میں آگئے، کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچادینےوالی خبر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خوب وائرل ہو رہی ہیں تاہم ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس کی تصویر بھی خوب وائرل ہے۔سوشل میڈیا صارفین ابراہیم بادیس کی تصویر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس نے اپنے اکاؤنٹ سے پاکستان کی نئی پریکٹس کٹ کے ساتھ اپنی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں ، ان میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سے بہت مل رہے ہیں۔
پاکستان کی نئی پریکٹس کٹ میں نیلا رنگ نمایا ں ہے اور بھارتی ٹیم کی کٹ بھی نیلے رنگ کی ہوتی ہے اس وجہ سے دونوں کے درمیان زیادہ مشابہت لگ رہی ہے۔تصاویر کا پوسٹ ہونا تھا کہ صارفین نے اس پر تبصرے کرنا شروع کر دیے، ایک صارف نے لکھا کہ پہلی نظر میں ایسا لگا کہ روہت شرما نے پاکستان کی پریکٹس کٹ پہن رکھی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ روہت شرما شاہین آفریدی سے بچنے کے لیے پاکستان ٹیم میں آگیا ہے۔ایک صارف نے روہت شرما سے سوال کیا کہ کیا یہ آپ ہیں؟ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ روہت پاکستان ٹیم میں کب سے آگیا ؟