وزیراعظم کو متاثر کر دینے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آ گیا

خیرپور(قدرت روزنامہ) اپنی کارگردگی سے وزیراعظم کو متاثر کر دینے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آ گیا . تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس اہلکار نے شہری کی جان بچا کر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی .

جمعرات کو خیرپور میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت کے لیے جانے والا نوجوان مسافروں سے بھری ہوئی ٹرین سے نیچے ٹریک اور پلیٹ فارم کے درمیان گرگیا . اس دوران پلیٹ فارم پر موجود پولیس اہلکار نے بروقت اس نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے پہلے کھینچ لیا . پلیٹ فارم پر موجود دیگر افراد نے بھی فوری طور پر بھاگ کر نوجوان کو طبی امداد دی . . کانسٹیبل کلہوڑو کا کہنا ہے کہ خیرپور کے علاقے لقمان میں ایک بڑا ماتمی جلوس نکلتا ہے جس کے بعد عزادار رات کو ہی روہڑی جاتے ہیں جہاں نو محرم کو جلوس نکالا جاتا ہے جس میں آس پاس کے دیگر اضلاع کے لوگ بھی شریک ہوتے ہیں . اس روز شام 6 بجے سےساڑھے 11 بجے تک میری ڈیوٹی ریلوے سٹیشن پر تھی . رات کے تقریبا ساڑھے دس بجے ہوں گے . جب میں نے روہڑی جانے والی ٹرین سے مسافر کو گرتے دیکھا اور دوڑ لگا کر بچایا . پولیس جوان ہوں بس جذبہ جاگ گیا . زندگی بچانے والی ذات تو خدا کی ہے . ہرگز ڈر نہیں لگا کہ مسافر مجھے بھی ساتھ کھینچ سکتا ہے یا میں ٹرین کے نیچے آ سکتا ہوں،میں نے کچھ نہیں سوچا بس دوڑ لگا دی . ،انہوں نے بتایا مسافر کو معمولی سی خراشیں آئی تھیں اور فوری طور پر اس کے دوست وہاں پہنچ گئے اور اسے انے ساتھ لے گئے تھے . دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے 23مارچ یوم پاکستان پرکانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز دینے کا فیصلہ کرلیا، پولیس اہلکارجمال کلہوڑونیریلویٹریک پر گرنے والے شخص کی جان بچائی تھی . وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو اگلے سال یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازسے نوازا جائے گا،جمال کلہوڑو نے پوری لگن کیساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کی، قرآن میں ہے جس شخص نے ایک جان بچائی اس نے انسانیت کی جان بچائی . وزیراعظم نے گزشتہ روز کانسٹیبل جمال کلہوڑو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے، عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا عزم قابلِ تحسین ہے . . .

متعلقہ خبریں