گوادر حملہ: بلاول بھٹو کی شدید مذمت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
پی پی پی چیئرمین کا دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) August 21, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ و سیکیورٹی کے متعلق حکومتِ چین کے خدشات دور کرے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
پی پی پی چیئرمین کا دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) August 21, 2021
پی پی پی چیئرمین نے دہشت گرد حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔