اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی کا طالبان کی حمایت کا اعلان
مشرقِ وسطیٰ(قدرت روزنامہ)افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
طالبان کا کہنا ہے کہ @ashrafghani کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ طالبان رہنما خلیل الرحمٰن اور دینی عالم مفتی محمود ذاکری اس موقع پر موجود ہیں۔ ویڈیو مفتی ذاکری نے جاری کی ہے۔ pic.twitter.com/MmBIsRqwa4
— Tahir Khan (@taahir_khan) August 21, 2021
افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔اس سے قبل حشمت غنی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک میں ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی۔میڈیا سے بات چیت کے دوران حشمت غنی احمد زئی نے کہا تھا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔حشمت غنی نے یہ بھی بتایا تھا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔