میگھن مارکل کو ہیری سے محبت نہیں، وہ خود پسندی کا شکار ہیں؟

آسٹریلیا(قدرت روزنامہ) ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل بارہا شہزادہ ہیری سے اپنی محبت کے اظہار کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔آسٹریلوی صحافی اور مبصر امندا پلیٹل نے ڈیلی میل سے بات چیت کرتے ہوئے میگھن مارکل کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں ایک خود پسند شخص قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل کو بطور بہن دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے سوتیلے بہن بھائیوں سے بظاہر چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے انہیں سائبیریا بھیج دیا ہے۔انہوں نے شہزادہ ہیری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ہیری میگھن مارکل سے ملنے کے بعد اپنے شاہی خاندان سے علحیدہ ہوگئے۔ یہ خود پسندی نہیں ہے تو اور کیا ہے، شہزادے کی خاندان سے محبت ان کی پسند پر غالب آگئی ہے۔
میگھن مارکل کے لیے اپنی ذات سے محبت سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ میگھن صرف سب کی آنکھوں میں دھول جھوک رہی ہیں، انہوں نے صرف ایک موقعے پر 2018 میں آنجہانی ملکہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی تھی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اور ملکہ کے گہرے رشتے پر فخر کرتی ہیں اور ملکہ کے ساتھ وقت گزارنے اور انہیں بہتر انداز میں جاننے کا دعویٰ کرتی ہیں۔