رابی پیرزادہ نے پھر سے خطرناک جانوروں کے ساتھ تصویریں شیئر کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دو سال قبل ہی خطرناک جانوروں کو غیر قانونی طور پر گھر پر رکھنے کے کیس میں بری ہونے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک بار پھر خطرناک جانوروں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پھر سے خطرناک جانوروں، شیر اور اژدھے کے ساتھ تصویریں اپلوڈ کرنا شروع کر دی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)


رابی پیرزادہ نے ایک بپھرے ہوئے شیر کو سہلاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں اُن کا بتانا ہے کہ یہ لوگ شیر کو میرے پاس اس لیے لے کر آئے تھے کہ یہ بہت ہائپر (بپھرا ہوا) تھا، شیر کو گھر میں رکھنا بالکل بھی درست نہیں ہے، یہ جنگلی جانور ہے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)


ایک اور پوسٹ میں رابی کا حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پھر سرکار سے درخواست کرتی ہوں، اللّٰہ سے ڈریں، جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے تومجھ سے مدد لے لیں، مجھے پیسے نہیں چاہئیں، میرا دل روتا ہے جب آپ نایاب جانور مارتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)


رابی پیرزادہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3 دن قبل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہیں اژدھے اور سانپوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)


رابی کا اپنی پوسٹ میں لکھنا تھا کہ کچھ پرانے دوستوں سے ملاقات ہوئی، کئی عرصے بعد اپنے پرانے دوستوں سے ملی ہوں، یہ بالکل پہلے جیسے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں رابی پیر زادہ نے خطرناک جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانوروں جیسے کہ شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہیں اور یہ قوت اِنہیں اللّٰہ کی طرف سے عطا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تین سال قبل رابی پیرزادہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں اُن کے گھر میں سانپ، مگرمچھ اور اژدھے موجود تھے جس کے بعد رابی پیرزادہ کے خلاف وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر 2019 کو چالان پیش کیا تھا۔
اِس چالان میں رابی پیرزادہ پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام تھا۔غیر قانونی طور پر جانور رکھنے پر لاہور کی مقامی عدالت نے رابی پیرزادہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔