دردانہ موٹرسائیکل چلانےو الی پہلی خاتون تھیں۔۔سینئراداکارہ سیمی راحیل دردانہ بٹ کویادکرتے ہوئے افسردہ کیوں ہوگئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دردانہ بٹ کاگزشتہ دنوں کراچی میں انتقال ہوگیاتھالیکن ان کی اس خبرکوان کے چاہنے والے اب بھی قبول نہیں کرپارہے ہیں ۔مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکار بھی جنہوں نے دردانہ بٹ کے ساتھ کام کیاوہ بھی اشکبارہیں۔سینئراداکارہ سیمی راحیل کادردانہ بٹ کے ساتھ ایک رشتہ تھاجووہ کبھی بھول نہیں سکتی ہیںسیمی دردانہ بٹ کودوری کہہ کرمخاطلب کرتی تھیں۔سیمی راحیل دردانہ بٹ کے ساتھ بتائی ہوئے اپنے لمحات یادکرتے ہوئے افسردہ ہوگئی تھیں ۔وہ کہتیہیں کہ ہم نے ایک ڈرامہ کیاتھا،جس میںمیں اوردردانہ دوست تھیں ۔دردانہ نے ایساماحول بنادیاتھا۔کہ سب خوشی خوشی ہنس بول رہے تھے جبکہ سیمی راحیل کہتی ہیں دوری آپانے مجھے خاموشی سے ریہرسل کروائی اورمجھے اس طرح سکھایاکہ میں باآسانی سمجھ گئی ،سیمی راحیل کادردانہ بٹ کی شخصیت سے متعلق کہناتھاکہ دردانہ ایک الگ ہی خاتون تھیں جوکہ زندگی کواپنے حساب سے جیتی تھیں ۔وہ لاہورکی سڑکوں پرپہلی خاتون تھیں جو50سی سی ہانڈاموٹربائیک لے کرنکل جایاکرتی تھیں اوروہ بھی کھدرپہن کر۔اداکاری سے متعلق سیمی راحیل کہتی ہیں کہ دردانہ بٹ ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں جنہیں معلوم ہوتاتھاکہ کونساکردار کس طرح کرناہے ۔وہ قدرتی انداز میں اس کردار کونبھاتی تھیں۔سیمی راحیل کہتی ہیں کہ دودی جیسی بھی تھیں وہ مجھے اسی انداز میں پسندتھیں ۔ان کے انداز زندگی نے مجھے بے حد متاثر کیاہے۔