برطانوی خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی فحش ویڈیوز اور تصاویر لیک کردیں، طریقہ ایسا کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے
لندن(قدرت روزنامہ) عموماً ہم یہی سنتے آئے ہیں کہ کسی لڑکے نے انتقامی طور پر لڑکی کی فحش ویڈیوز یا تصاویر لیک کر دیں۔ اب برطانیہ میں ایک خاتون نے یہ حرکت اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ کر دی ہے ۔دی سن کے مطابق برطانوی علاقے لنکن شائر کی رہائشی 46سالہ فلپا کوپلیسٹن وارن نامی اس خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کا الیگزا ہائی جیک کرکے اس کی فحش تصاویر حاصل کیں اور انہیں انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق فلپا ایک ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے بیڈ روم کی لائٹ آن اور آف بھی کرتی رہی۔ اس نے سابق بوائے فرینڈ کی الیگزا ڈیوائس اور سی سی ٹی وی کیمروںکا کنٹرول حاصل کیا اور الیگزا کے ذریعے اس شخص کی نئی گرل فرینڈ کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر گھر سے نکل جائے۔ فلپا اس واردات کے وقت اپنے سابق بوائے فرینڈ کے گھر سے 100میل کے فاصلے پر اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود تھی۔ اس کی یہ واردات دیکھ کر اس کا نیا بوائے فرینڈ بھی ایسا بدلاکہ اس سے تعلق ختم کر دیا۔دوسری طرف سابق بوائے فرینڈ نے بھی اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کرکے آئیل ورتھ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور 6اکتوبر کے روز اسے سزا سنائی جائے گی۔