ٹریفک پولیس نے 52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی کو دھر لیا، ڈرائیور کو کتنا جرمانہ ہوا؟ جانئے
لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارارلحکومت میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کے دوران
52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کو دھر لیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس آفیسر(سی ٹی او) لاہور منتظر مہدی نے بتایا کہ کار ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلا ف ورزی کی جس پرڈرائیور کو 24 ہزار 600 روپے جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔سی ٹی او نے بتایا کہ کار پراوورسپیڈنگ، بار لین لائن اور انگ یوٹرن کی خلاف ورزی کی گئی ہے، گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیاہے جو کہ واجبات جمع کروانے پر حوالے کی جائے گی۔