نیشنل ہائی وے سیفٹی ترمیمی بل 2022 مؤخر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل ہائی وے سیفٹی ترمیمی بل 2022 مؤخر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین پرنس احمد عمر احمد زئی کی زیر صدارت آج ہوا ۔
دوران اجلاس کمیٹی میں نیشنل ہائی وے سیفٹی ترمیمی بل 2022 پر غور کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی ترمیمی بل قومی اسمبلی نے پاس کرلیا ہے تاہم کمیٹی کی جانب سے ترمیمی بل مؤخر کردیا گیا۔
اس موقع پر حیدرآباد کرچی موٹروے پر فنس نہ ہونے کی وجہ سے حادثے میں 28 ہلاکتوں پر کمیٹی نے وزارت مواصلات کو جان بحق ہونے والے افراد کو ایف ڈبلیو او سے معاوضہ لے کر لواحقین کو دینے کی سفارش کی ہے جبکہ فوری فنس(باڑ) لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ حیدرآباد سے کراچی نئی موٹروے بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور عدالتی سٹے کی وجہ سے نہیں لگائی جارہی ہے، جس دن عدالتی سٹے ختم ہوجائے ہم فنس لگالیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فنس کے لیے سندھ حکومت زمین بھی نہیں دے رہی ہے جبکہ حادثے کا ذمہ دار بھی بس ڈرائیور کو ٹہرادیا ۔اس موقع پر موٹروے پولیس حکام نے کہا کہموٹروے پر تمام ان گاڑیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے جو انشور نہ ہوں ۔