کوئی بھی ہمارا لانگ مارچ نقب لگا کر ڈی فیوز نہیں کرسکتا، فیاض الحسن چوہان

لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہمارا لانگ مارچ نقب لگا کر ڈی فیوز نہیں کرسکتا۔مری روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگلی جمعرات یا جمعہ کو راولپنڈی میں عمران خان کا استقبال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کالے انگریزوں سے نجات دلانے کے لیے ہے۔ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فیصل واوڈا کی طرح کے آئٹم سانگ سنائی دیں گے۔