شہباز شریف کی کرپشن ڈھونڈیں ورنہ عمران خان خود نیب کے سربراہ لگ جائیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے ہا کہ عمران خان پتہ کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں قوم کے کتنے پیسے بچائے گئے؟ شہباز شریف نے منصوبوں میں 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی۔

انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد اب عمران خان خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں۔حکومتی کارکردگی پر شہبازشریف نے بیان دیا، جس پر نیب کا نوٹس جاری ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میٹرو بی آرٹی کے 126 ارب روپے نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ روپے پر نیب نوٹس جاری ہورہے ہیں۔