اداکارہ ثناء نے شوہر سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ثنا ء نے میزبان متھیرا کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ وہ مضبوط نہیں ہیں۔حال ہی میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی ثنا فخر نے طلاق کے بعد پہلی بار بطور مہمان شرکت کی ہے جہاں میزبان متھیرا نے ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی اداکارہ سے سوالات کیے۔
شو کی میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ اس سال بہت بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بڑی بڑی سلیبریٹیز کی طلاق کی خبریں آ رہی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔متھیرا نے ثناء سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ بھی بس سوشل میڈیا پر آئیں اور طلاق کا اعلان کر دیا، میں اس لیے یہ سوال کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں۔
View this post on Instagram
جس پر ثناء نے جواب دیا کہ نہیں میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں ’اسٹیل مین‘ نہیں ہوں۔ ثناء نے مزید کہا کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ثناء اور ان کے سابق شوہر فخر نے انسٹا گرام پر مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اپنی طلاق سے متعلق خبر سے آگاہ کیا تھا۔
یہ پاکستان شوبز کی تیسری ایسی جوڑی ہے جس کی حال ہی میں طلاق کی خبر سامنے آئی ہے جبکہ عمران عباس ، فیروز خان اور ان کی اہلیہ بھی راہیں جُدا کر چکے ہیں۔