حمائمہ ملک نے کس بات پر شہناز گِل کو سراہا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ حمائمہ ملک کا بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے مدح سرائی کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے شہناز گِل کے انٹرویو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’شہناز نے مختلف طریقوں سے خود کو بہت بدل لیا ہے وہ بہت مضبوط خاتون ہیں ان کے لیے بہت پیار‘۔
دوسری جانب مذکورہ ویڈیو کلپ میں شہناز گَل ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’کسی کا بھی وقت کبھی بھی بدل سکتا ہے، ہر کوئی اپنی قسمت لے کر آیا ہے۔ اس لیے کبھی کسی کو جج نہیں کرنا چاہیئے‘۔
واضح رہے کہ شہناز گل جلد ہی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔اس فلم کی کاسٹ میں شہناز گل کے علاوہ جسی گل، پوجا ہیگڑے، اور راگھو جوئیل بھی شامل ہیں۔