مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے کورونا وائرس کو شکست دی دی ،کورونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے ابھی آرام کا مشورہ دیاگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں انتخابی مہم چلانے کےبعد جب لاہور پہنچی تھی تو ان کی طبعیت ناساز ہو گئی تھی اور کورونا ٹیسٹ کروانے پر مثبت آنے پر اپنے آپ کو قرنطینیہ کر لیا تھا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر روبصحت ہو گئی ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔