کنٹینر پر فائرنگ حملہ آور کے علاوہ کس نے کی تھی؟سابق گورنر عمران اسماعیل نے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر آباد کے مقام پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے کے حوالے سے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنیٹنر کو ایک سے زائد جانب سے نشانہ بنایا گیا۔عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انہیں بتایا ہے پکڑے گئے حملہ آور کےعلاوہ اسنائپرز کی جانب سے بھی گولیاں چلائی گئی ہیں۔