سندھ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی ہے۔آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہے۔جیو لرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 29 ہزار 887 روپے ہے۔
عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 650 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں