رنویر اور میری جوڑی اچھی رہے گی، جھانوی کپور

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے نئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے خیال میں ٹی وی اسکرین پر رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی۔جھانوی سے سوال کیا گیا تھا کہ کسی ایسے اداکار کا نام بتائیں جس کے ساتھ انہوں نے اب تک کام نہ کیا ہو لیکن اس کے ساتھ وہ اسکرین پر اچھی لگیں گی؟
پلک جھپکتے میں جھانوی کا جواب تھا ’رنویر سنگھ‘، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے رنویر کی اور میری جوڑی اچھی رہے گی۔قبل ازیں جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ڈانس ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہوئی تو رنویر سنگھ سے بات ہوئی تھی۔
جھانوی کا کہنا تھا کہ رنویر کو میرے زخمی ہونے پر بہت افسوس تھا لیکن میں نے انہیں بتایا کہ جب بھی ایسا کچھ ہوتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ کام کر رہی ہوں۔رنویر سنگھ نے کہا لیکن مجھے ایسا بالکل نہیں لگتا، یہ غلط ہے کہ آپ ڈانس کرتے ہوئے زخمی ہوجائیں، آپ کو سیٹ کی وائرنگ ٹھیک کروانے کی ضرورت ہے۔