سوارا بھاسکر کے میٹرو ٹرین میں بیٹھ کر نیویارک کے سیر سپاٹے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر آج کل امریکا کی سیر کررہی ہیں، سوارا نے نیویارک سے اپنی دلکش تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ایک ٹوئٹ میں سوارا نے نیویارک شہر کی میٹرو ٹرین میں سفر کرتے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں۔
انہوں نے کیپشن میں کہا کہ اگر مداح مجھے سب وے میں دیکھیں تو وہ آ کر حال چال پوچھ سکتے ہیں۔


ہمیشہ کی طرح سوارا سے خائف افراد یہاں بھی خاموش نہ رہ سکے، رشی باگری نے کہا کہ سوارا بھاسکر بھارت میں میٹرو نہیں بننے دیتیں اور امریکا کی میٹرو میں بخوشی سفر کرتی ہیں۔


اپنی بات کہتے ہوئے رشی باگری نے اداکارہ کی تین برس پرانی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سوارا نے ممبئی میں احتجاج کیلئے لوگوں کو مدعو کیا تھا۔
دراصل میٹرو کے راستے پر موجود درختوں کو کاٹ کر ٹرین کا راستہ بنایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے سوارا نے احتجاج کیا تھا، وہ میٹرو ٹرین بننے کی مخالف نہیں تھیں بلکہ درخت کاٹنے کی مخالفت کر رہی تھیں۔