عمران خان کی شہید کارکن معظم کے لواحقین سے ملاقات، بچوں کی کفالت کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرآباد حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی ہے۔
عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ہسپتال میں ملاقات کی۔ملاقات میں عمران خان نے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کی کفالت کا اعلان کیا۔انہوں نے بچوں کی پرورش اور کفالت کیلئے ایک کروڑ روپےدیے۔
Shaheed Moazzam’s family meets Imran Khan today where he assured them of taking care of the kids for their entire life! The FIR on the assassins must be registered soon! #قاتلوں_پر_ایف_آئی_آر pic.twitter.com/ckUMELU5Ww
— PTI (@PTIofficial) November 5, 2022
اعلامیے کے مطابق اس کے علاوہ پنجاب حکومت الگ سے50 لاکھ روپے شہید کی فیملی کو دے گی۔
عمران خان نے معظم گوندل کے بچوں کی قیمض پر آٹوگراف بھی دیے۔
خیال رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔