کابل سے انخلا کی پرواز میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

کابل(قدرت روزنامہ)امریکی ایئر فورس کی جانب سے کہا گیا کہ کابل سے انخلا کے آپریشن کے دوران ایک افغان خاتون نے بچے کو اس وقت جنم دیا جب وہ امریکی فوجی طیارے سی 17 کے ذریعے جرمنی کی رامسٹین ایئر بیس پر سیٹل ہو چکی تھیں۔

امریکی ایئر فورس کی ٹریفک کمان نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ اپنے ملک افغانستان سے انخلا کے دوسرے مرحلے پر ایک افغان خاتون کو زچگی کے عمل سے گزرنا پڑا۔

پرواز کے کپتان کے مطابق افغان خاتون کو دوران پرواز زچگی میں پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تو جہاز کے کپتان نے طیارے کی بلندی کم کر دی تاکہ جہاز میں ہوا کا دباؤ بڑھایا جا سکے جس سے زچہ کی زندگی بچانے میں مدد ملی۔