سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران کون سا حادثہ پیش آیا؟ اداکارہ دیشا پاٹنی کا انکشاف
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی مشہور اداکارہ دیشا پاٹنی کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں شوٹنگ کے دوران اُن کی یادداشت چلی گئی تھی۔حال ہی میں اداکارہ نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں جب فری ہوتی ہوں تو خود کو جمناسٹکس میں مصروف رکھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جمناسٹ ہونے کے لیے آپ کو بہادر بننا ہوتا ہے، میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچنے میں مجھے بہت وقت لگا ہے، جب آپ اپنی ہڈیاں تڑواتے ہیں تب ہی کسی مقام پر پہنچتے ہیں۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میں 2019 میں سلمان خان کی فلم بھارت میںان کے کردار کی مناسبت سے وہ جماسٹکس شوٹنگ کرارہی تھی اسے دوران پیچھے کی جانب مڑنے کا کرتب دکھارہی تھی کہ سر کے بل جاگری۔ دیشا پاٹنی نے کہا کہ اس حادثے میں میری یادداشت چلی گئی تھی، یادداشت کی بحالی میں6 ماہ کا عرصہ لگا اور کئی مہینے علاج جاری رہا۔