بھائی نے 40 سال کی عمر تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا‘ سوہا علی خان کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی نے انہیں 40 سال کی عمر تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوہا علی خان نے اپنی شادی سے کچھ سال قبل دیے گئے ایک
انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی والدہ چاہتی ہیں وہ جلدی شادی کرلیں۔سوہا علی خان نے اپنے بھائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی نے کہا ہے کہ 40 سال کی عمر میں شادی کرنا کیونکہ شادی ایک سنجیدہ فیصلہ ہے، اس میں جلد بازی کرنا درست نہیں۔سوہا علی خان نے کہا کہ بھائی نے کہا، شادی کے لیے 40 سال کی عمر بالکل ٹھیک ہے کیونکہ آپ اس عمر میں سمجھدار ہوتے ہیں لہذا آپ بھی 40 سال کی عمر میں ہی شادی کرنا۔