خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو بناتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق

انقرہ (قدرت روزنامہ) ترکی کی خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو بناتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسنیورٹ ضلع میں 23 سالہ ٹک ٹاکر اچھی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کے دوران جان کی بازی ہار گئیں، سوشل میڈیا پر لڑکی کی کزن کی طرف سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں مذکورہ ٹک ٹاکر کو پلاسٹک کی چھت پر موجود ایک خلاءمیں پائوں رکھنے کے بعد غائب ہوتے دیکھا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک پینل ٹوٹنے سے کبریٰ دگان تقریباً 50 میٹر کی اونچائی سے گرکر جاں بحق ہوئیں ۔