پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی خلیج تعاون کونسل جی سی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الفالح نے بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کیا جبکہ دونوں کے درمیان باہمی امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی ہم منصب سے ملاقات کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سعودی وزیر خارجہ سے اہم پاک سعودی پیش رفت کے حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔اسکے علاوہ بلاول بھٹو سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی سیاسی اور سلامتی امور کی مشترکہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔