اپوزیشن کے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ پارلیمان کے اندر آئیں۔فرخ حبیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہترین کام کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ پارلیمان کے اندر آئیں، کرپشن کا حساب دینا ہوگا، کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ٹھپہ مافیا کا حصہ ہے، اپوزیشن ٹھپے لگانے والوں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، انتخابات کی شفافیت کے لیے ای وی ایم ضروری ہے،
بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ووٹنگ کا حق دینا ہے، کرپشن کرنے والوں کو حساب بھی دینا ہوگا۔فرخ حبیب نے کہا کہ شجرکاری مہم تحریک کی شکل اختیارکرگئی ہے، گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات میں پاکستان صف اول میں شامل ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ شجر کاری پر زور دیا ہے، عمران خان نے قوم میں ذمہ داری کا احساس پیدا کیا، لیڈر ہمیشہ آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچتا ہے۔