سندھ
کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویز منظور کرلی جس کے بعد کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید 3 ماہ تاخیر سے کرانے کی تجویز کابینہ نے منظور کی ہے۔
سندھ حکومت کے لکھے گئے خط کے مطابق سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی۔خط کے مطابق سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔
اس سے قبل رواں ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کی تاریخ تبدیل کردی تھی۔ذرائع کے مطابق ای سی پی نے کراچی بلدیاتی الیکشن کیس کی نئی تاریخ 15 نومبر مقرر کی ہے۔