11 سالہ بچے نے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو مات دے دی

برطانیہ (قدرت روزنامہ)البرٹ آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو مات دینے والے ننھے برطانوی بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ 11 سالہ یوسف شاہ نے مینسا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کر کے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانیہ کے لڑکے نے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 نمبر حاصل کیے جبکہ البرٹ آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کا آئی کیو لیول 160 کے قریب ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف شاہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہے، اس کا کہنا ہے کہ اسے اسکول میں ہر کوئی بہت ذہین سمجھتا ہے، لیکن وہ خود یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا واقعی ایسا ہے کہ کیا وہ حقیقت میں اس کا شمار ان 2 فیصد میں ہوتا ہے جو یہ امتحان دیتے ہیں۔یوسف شاہ کے والد عرفان کے مطابق یوسف نے آئی کیو ٹیسٹ کے لیے الگ سے کوئی تیاری نہیں کی بلکہ وہ صرف اسی اسکول کے ٹیسٹ کی ہی تیاری کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کے لیے یوسف شاہ کو 3 منٹ میں 15 سوالات کے جوابات دینے تھے، لیکن اس نے غلط سنا کہ ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے 13 منٹ ہیں جس کے نتیجے میں یوسف نے سوالات کے جوابات دینے میں ضرورت سے زیادہ وقت لیا۔تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود، یوسف نے امتحان میں بہت اچھی کرکردگی کا مظاہرہ کیا۔