میری اصل میں 4 بیٹیاں ہیں جو میرا فخر ہیں ۔۔ باپ کا کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار محمد احمد کی بیٹیاں کیا کرتی ہیں؟
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک کے معروف اور سینئر اداکار سید محمد احمد جو اکثر ڈراموں میں والد کے کردار نبھاتے دکھائی دیتے ہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ذمہ دار باپ ہیں۔ محمد احمد چار بیٹیوں کے والد ہیں اور ان کی شادیاں ہوچکی ہیں۔ سید محمد احمد اداکار کے علاوہ اسکرین رائٹر، گیت نگار اور ہدایت کار کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے سن 1980 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2022 تک ان کی عمر 65 سال ہوچکی ہے۔ وہ 8 مارچ 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ رواں سال ان کی بڑی بیٹی عروج احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے پندرہ سے زائد ڈراموں کی کہانیاں بھی لکھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سات سے زائد پاکستانی فلموں میں کام کیا۔ وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک اچھے باپ کا کردار ادا کیا۔
سید محمد احمد اِن دنوں مشہور ڈرامے بیٹیاں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے کی کہانی کے مطابق محمد احمد اپنی بیٹیوں کی اکیلے پرورش کرکے انہیں بڑا کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں۔ اسی طرح حقیقی زندگی میں بھی انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کی اور انہیں پڑھایا لکھایا۔ وہ کئی انٹرویوز میں اپنی بیٹیوں کا تذکرہ کر چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں محمد احمد نے اپنی بیٹیوں سے متعلق بتایا کہ میری بیٹی لکھنے میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔ وہ بہت اچھا گانا بھی گاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی نے ایک پلے کیا تھا اس کے بعد اس نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگا لئے تھے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں محمد احمد نے بیٹیوں سے متعلق کہا تھا کہ اگر میں بیٹیوں کا باپ نہیں ہوتا تو شاید وہ بات اسکرین پر بھی نظر نہ آتی۔ میری اور میری اہلیہ کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ اچھی جگہوں پر تعلیم حاصل کریں۔ محمد احمد جس طرح ڈرامہ سیریلز میں اپنی بیٹیوں سے محبت کرتے اور ان کا خیال رکھتے دکھائی دیتے ہیں حقیقی زندگی میں بھی وہ ایک رحم دل باپ ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم و تربیت دلوا کر ان کی شادیاں کیں۔