شریف خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے، مسرت جمشید
لاہور (قدرت روزنامہ)مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ تعالی شہباز شریف کو صحت دے لیکن اس خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے، جب بھی مریم نے سائلنٹ موڈ میں جانا ہو تو کورونا ہو جاتا ہے۔
اور اب اہم فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطینہ ہے۔
اللہ تعالی انہیں صحت دے لیکن اس خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے. جب بھی مریم نے سائلنٹ موڈ میں جانا ہو تو کورونا ہو جاتا ہے. اب اہم فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطیینہ https://t.co/KEyEaERmNY
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) November 15, 2022
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی دو روزسے طبیعت ناسازتھی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے وزیراعظم نے آج کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔
مریم اورنگزیب نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم شہبازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔