سرفرازنواز چیئرمین پی سی بی کے نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت میں سامنے آگئے، شدید تحفظات کا اظہار
لاہور(قدرت روزنامہ)سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے ممکنہ نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت میں سامنے آگئے۔سرفراز نواز نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کو ممکنہ چیئرمین بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔خط میں سرفراز نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور پیٹرن اِن چیف پی سی بی آپ کو چیئرمین کے تقرر کا حق حاصل ہے، ماضی میں بگ تھری معاملے پر رمیز راجہ کے متنازعہ بیان سامنے آئے تھے، رمیز راجہ نے کہا تھا کہ بھارتی حمایت کے
لیے پاکستانیت سے دور رہیں، پاکستان مخالف بیان دینے والے شخص کو عہدہ نہیں دیا جانا چاہیے، سرفراز نواز نے سابق کرکٹر ماجد خان اور ظہیر عباس کو ممکنہ چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔