ہماری جدوجہد ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں، اسد عمر

سرگودھا (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں . سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سرگودھا میں کوٹ مومن انٹر چینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 26 سال سے جدوجہد کررہے ہیں ہے، ہماری جدوجہد ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں نا کہ امریکا یا لندن .


‘روس یوکرین کی جنگ سے ہمیں فرق نہیں پڑتا’
انہوں نے کہا کہ کپتان کو کہا گیا روس نہیں جانا تو کپتان نے کہا روس نے ہمارا کیا بگاڑا ہے، روس یوکرین کی جنگ سے ہمیں فرق نہیں پڑتا .
اسد عمر نے کہا کہ کپتان کہتا ہے امریکا کی مرضی ہو یہ نہ ہو میں اپنی عوام کے لئے جہاں سے سستا تیل ملے گا لوں گا، کسان کو ڈیزل مہنگا ملنے سے فرق پڑتا ہے . پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دوسری طرف غلام ذہنیت کہ لوگوں کو فکر ہے کہ واشنگٹن والے ہم سے خوش ہیں یا ناراض .
‘کسان پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے’
انکا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی جو 95 ڈالر پر چلی گئی، اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 144 روپے تھی جو اب 240 روپے ہے . سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسان پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ساڑھے پانچ روپے یونٹ پر کسان کوو بجلی دیں گے، آج کسان کو 36 روپے بجلی دی جارہی ہے .
‘چیری بلاسم پاکستان آؤ، عوام کے درمیان کھڑے ہوکر دکھاؤ’
انہوں نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کے بوٹ پالش کرنے والوں نے پاکستان سے کیا لینا، پاکستان میں کبھی آٹے کی کبھی چینی کی کمی ہوتی تھی گزشتہ سات ماہ میں بوٹ پالش کی کمی ہے .
انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے بھاگا ہوا ہے بھگوڑے کے پاس لندن میں بیٹھا ہے، چیری بلاسم پاکستان آؤ، آ کر عوام کے درمیان کھڑے ہو کر دکھاؤ . پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ سن لو شہباز شریف کوٹ مومن کی عوام کی آواز، جلد کپتان لانگ مارچ کی تاریخ کی کال دینے لگا ہے .

. .

متعلقہ خبریں