پاکستان کی سمت کیا ہے؟ 75 سال بعد لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے، شاہ محمود قریشی

جہلم (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین موڑ پر آگیا ہے، اب فیصلہ کرنا ہوگا۔جہلم میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ایف آئی آر کٹوانے کے لیے عدالت سے درخواست کرنی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 75 سال بعد لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں، پاکستان کی سمت کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اہم موڑ آ گیا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان کو لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر فاروق کو ٹی وی پر لاکر من گھڑت کہانی گھڑی گئی، آج لوگ باشعور ہیں، آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ قوم کے تیور بدل چکے، لگتا ہے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے، لگتا ہے جی ٹی روڈ نے نئے سیاسی فیصلے کا ارادہ کرلیا ہے۔