جتنے لوگ یہ لانگ مارچ میں لا رہے اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں. فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جتنے لوگ یہ لانگ مارچ میں لا رہے اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں.پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے باوجود پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وہ اس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔
گھڑی کی فروخت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اان کا کہنا تھا کہ عمر صاحب کو تو اچھی ڈیل مل گئی ڈیل پر یہ گھڑی مل گئی لیکن اگر عمران خان یہ گھڑی مجھ پر فروخت کرتے تو میں اس سے زیادہ پیسے ان کو دے دیتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورنہ ان کو باہر لے جاکر بیچنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ جب اینکر نے عمر فاروق سے ملاقات سے متعلق پوچھا تو فیصل واؤڈا نے جواب دیا کہ اس میں کوئی دھکی چھپی بات نہیں ہے کیونکہ میرے علاوہ دوسرے وزرا بھی ان سے ملے تھے۔
فیصل واؤڈا کے مطابق؛ مجھے اعظم خان جو اس وقت وزیر اعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری تھے نے فون کیا تھا کہ ایک وفد آیا ہوا ہے اس لیئے آپ ان سے ملاقات کریں کیونکہ یہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے اور اس میں کوئی غلط بات بھی نہیں ہے اور عم فاروق اس وفد کے ساتھ تھے۔