پنجاب

راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ؟ عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار

لاہور (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ؟ چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کی تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ کس جگہ ہوگا؟ اسکا تعین کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کا قوی امکان ہے، زمان پارک میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے مشاورتی عمل میں تیزی آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مطالبات کی منظوری کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے اور راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ؟ کپتان نے سرپرائز کے لیے سیاسی کارڈ سینے سے لگا لئے۔اس موقع اہم رہنماؤں نے تجویز دی کہ راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے، جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی دھرنا دیا جائے۔
پارٹی رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر آج مزید مشاورت ہوگی اور کل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر اہم اعلان کریں گے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا 9 واں روز
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج 9 واں روز ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔
حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل راولپنڈی کی جانب قریب سے قریب تر پہچ چکا ہے جس کے باعث زمان پارک میں سیاسی گہما گہمی میں تیزی آگئی ہے۔عمران خان پارٹی رہنماؤں سے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان سے دوپہر 2 بجے بیٹ رپورٹرز ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔اس کے علاوہ عمران خان 5 بجے کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء سے وڈیو لنک پر خطاب کر یں گے۔خیال رہے کہ زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرلئے گئے ہیں اور رہائش گاہ کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں