پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ؟احسان مانی کی چھُٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رامیز راجہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ،اس ملاقا ت میں وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اگلے 3 سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا ۔ نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رامیز راجا کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا ہے ،رمیز راجا وزیر اعظم ہائوس سے عمران خان سے ملاقات کر کے واپس جا چکے ہیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے نئے چیئرمین کیلئے رمیز راجا کانا م فائنل کر لیا ہے جسے اب منظوری کیلئے ممبر بورڈ آف گورنر بھجوایا جائے گا ۔